پی ٹی آئی باہمی اختلافات کا شکار، سمجھ نہیں آرہی کرنا کیا ہے. وفاقی وزیر عطا تارڑ
مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر آزاد ارکان کے بارے میں خدشات ہیں تو انکوائری کروائیں، ان سے طویل مشاورتی ملاقاتیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد ازکان کو کسی نے یرغمال نہیں بنایا وہ اسمبلی میں کھلے عام بیٹھے ہوئے تھے، آزاد ارکان چھپ کر نہیں کھلے عام پارلیمنٹ آٗئے تھے، انہوں نے ضمیر کی آواز پر آئینی ترمیم کو ووٹ دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آرہے ہیں، ان کو سمجھ نہیں لگ رہی کرنا کیا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے لیے نامزدگی کے بعد بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے، 26ویں آئینی ترمیم پر دو ماہ مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اطلاعات کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔