پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ سے 3افراد جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد، فاروق اور عثمان شامل ہیں۔ڈی ایس پی عبدالسلام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ متنی کے علاقے گلزار چوک کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔