جعلی بینک کھاتوں کے ملزم اعجاز جاکھرانی کی درخواست پر زرضمانت واپس کرنے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس میں ملزم اعجاز جاکھرانی کی درخواست ضمانت پر زرضمانت واپس کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جعلی اکائونٹس کیس میں ملزم اعجازجاکھرانی کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ،وکیل ملزم نے کہا کہ اعجازجاکھرانی اسلام آباداحتساب عدالت میں سرنڈرکرچکے ہیں ،اعجازجاکھرانی نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرسرنڈرکیا،سندھ ہائیکورٹ میں جمع زر ضمانت واپسی کاحکم دیاجائے،عدالت نے اعجازجاکھرانی کی زرضمانت واپس کرنے کاحکم دیدیا۔