پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام،غیر قانونی تجارت کے خاتمہ اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے شیخوپورہ سمیت ملک بھر کے تمام بڑے بڑے شہروں اور قصبات میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واکس،مذاکرے اور تقاریب منعقد کی جائیں گی -