فیس بک کا میسنجر ایپ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ
ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کمپنی کی جانب سے میسنجر ایپ میں ٹیبز (Tabs) کو کم کرکے اسے آسان بنانے کی کوشش جاری ہے تاکہ صارفین کو اس کے استعمال میں دشواری کم ہو۔رپورٹ کے مطابق کمپنی میسنجر ایپ کو ری ڈیزائن کر رہی ہے اور اس میں اب 9 کے بجائے 3 ٹیبز مہیا کیے جائیں گے۔ان ٹیبز میں صرف چیٹ، پیوپل اور ڈسکور شامل ہوں گے جب کہ فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب چیٹ باکس کو سیاہ کر کے استعمال کرنے جیسے کچھ مزید فیچرز بھی شامل کرنے کے امکانات ہیں۔