عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں:خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی، یہ خالصتاً صوبائی معاملہ ہے عمراں خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگر چیزوں پر ٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔پارلیمنٹ ہا ﺅ س میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ وفاقی حکومت صرف پنجاب یا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کا فیصلہ کرسکتی ہے اور پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی کیونکہ بلدیاتی نظام خالصتا صوبائی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے کے لیے اقتدارمیںآئے ہیں، منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہے وہ صرف غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں، گیس اور پیٹرول سمیت دیگر چیزوں پر ٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ٹیکس سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ایف بی آر کا چیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی نظام سے متعلق اجلاس کی صدارت کی تھی اور 48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی تھی۔