پانچ سو تین ارب روپے گردشی قرضہ میں سے چارسواسی ارب فوری ادا کیے گئے، اب گردشی قرضہ گیارہ سو ارب روپے پر پہنچ چکا ہے،وزیر خزانہ اسد عمر
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے لیے صرف دس فیصد گیس کی قیمتیں بڑھائیں، جبکہ امیروں کیلئے گیس کی قیمت میں ایک سوپینتالیس فیصد اضافہ کیا، اوگرا نے بتایا کہ چھیالیس فیصد اضافہ ضروری ہے، ایک سو چون ارب کاخسارہ تھا، جو گزشتہ حکومت کا تھا، ہم نے پیدا نہیں کیا،،
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پندرہ ماہ میں گیس کی قیمتیں دو گنا بڑھیں، روپے کی قدر میں خطیر کمی ہوئی، سلینڈر پر ٹیکس تیس فیصد سے کم کر کے دس فیصد کیا، کھاد کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، کھاد پر چھ سے سات ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس اٹھارہ سو سی سی گاڑی پر بڑھایا گیا، غریب آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں بڑھایا گیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ تمام سابق حکومتیں غیرملکی امداد لیتی رہیں، ہم کہتے رہے ایکسپورٹرز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں لیکن ہماری نہیں سنی گئی، گزشتہ دورِ حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، پنجاب کیلئے گیس کی قیمت اتنی بڑھائی گئی کہ ٹیکسٹائل صنعت لوہے کے بھاؤ بکنے لگی، ہم نے چالیس ارب روپے گیس کی مد میں رعایت دی۔بجٹ پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 'ریگولیٹری ڈیوٹی پرتعیش اشیاء پر لگائی، ایک سو تراسی ارب میں سے بانوے ارب روپے انتظامی اقدامات سے اکھٹے کئے جائیں گے،