وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سردار عثمان بزدار کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات, جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے پلان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت گئی۔سردار عثمان بزدار نے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے اقدامات کو سراہا۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری کا کام جلد مکمل ہو۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے کام کو ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم کے لوگوں نے سیلاب پر بھی سیاست کی۔ سیلاب جیسے قومی چیلنج کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے جذبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کی ہے۔ آخری سیلاب متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔