پہلگام حملہ : فواد خان کی فلم ابیر گلال کے گانے بھی یوٹیوب سے ڈیلیٹ

پاکستانی اداکار فواد خان اوربھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ابیر گلال کی ریلیز مزید مشکلات کا شکار ۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت میں فلم کی شدید مخالفت کے باعث کمپنی نےفلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے۔ پاکستانی سپر سٹار اداکار فواد خان کی بھارتی سنیما میں واپسی کی امیدوں پر ایک بار پھر پانی پھر گیا۔ جب کہ ان کی فلم ابیر گلال کو ریلیز سے چند ہفتے قبل ہی شدید تنازع کی زد میں آگئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف بھارت میں ایک بار پھر سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ جس وجہ سے فلم ابیر گلال کے 2 گانے خدایا عشق اور انگریزی رنگ رسیا اب یوٹیوب انڈیا پر دستیاب نہیں ہیں۔ ان گانوں کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ مگر اب بھارتی صارفین انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ ساتھ ہی معروف میوزک لیبل سارے گاما۔ جس کے پاس فلم کی موسیقی کے حقوق تھے۔ اس نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے یہ گانے ہٹا دیے ہیں۔ وانی کپور نے 22 اپریل کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کی پروموشنل ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں وہ فواد خان کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔ لیکن بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔ اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ موجودہ حالات میں فلم ابیر گلال کی ریلیز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 9 مئی 2025ء رکھی گئی تھی۔ مگر اب اس کی نمائش مشکوک ہو گئی ہے۔