پاکستان کے باشعور عوام حکومت کے ساتھ ہیں:محمد سرور
پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لئے طویل مدتی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا ہے۔ وہ آج (منگل) لاہور میں پنجاب کے توانائی کے وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے باتیں کررہےتھے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام حکومت کے ساتھ ہیں اور وہ کبھی بھی حزب اختلاف کی حمایت نہیں کریں گے جو ذاتی مفادات کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان با اصول آدمی ہیں اور وہ کسی قیمت پر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔