تین دن سے حکومتی ٹولے کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان
تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بیان میں کہا کہ تین دن سے حکومتی ٹولے کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہر گھنٹے بعد ایک رہنما ججز پر دشنام ترازی کرنے آجاتا ہے جبکہ بیگم صفدر اعوان کا گالی گلوچ بریگیڈ ججز کو دھمکیاں دینے کے لیے میدان عمل میں اتر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور فضل الرحمن کی طرف سے چیف جسٹس کو بنچ سے علیحدہ ہونے کی نرم دھمکی قابل افسوس ہے۔فیاض چوہان نے کہا کہ پنجاب کی ہیوی ویٹ کابینہ اور آئی جی پنجاب کی تبدیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس خلاف ورزی پر حمزہ شہباز پر توہین عدالت کا اطلاق ہونا چاہیے۔