سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے،
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا،،، شہادتوں کے بعد ممبران نے عیدالفطر منانے کا اعلان کیا،،، سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک بحرین، قطر، کویت، اردن، فلسطین اورمصر میں عیدالفظر منائی جارہی ہے،،، دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی عیدالفظر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے،،، ان ممالک میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں کروڑوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی،،، یورپ اور امریکا میں بھی اتوار کو سعودی عرب کے ساتھ ہی عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے،،، ادھر بنگلہ دیش اور بھارت میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہونگے۔۔۔