امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیشرو باراک اوباما پر الزام عائد کیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون شائع ہو نے کے بعد آیا ہے،،، واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ،،، اوباما کو گزشتہ سال اگست کے اوائل میں ہی روسی حکومت کے ذرائع سے پتہ چل گیا تھا کہ ،،، ولادی میر پیوٹن امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے ایک سائبر مہم سے منسلک ہیں،،،ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کے آرٹیکل کے بعد ٹویٹ کیا کہ ،،، اوباما انتظامیہ کو 8 نومبر سے پہلے ہی انتخابات میں روسی مداخلت کا پتہ چل گیا تھا تو پھر انہوں نے کچھ بھی کیوں نہیں کیا۔