بنان میں حالیہ انتخابات میں حزب اللہ کی جیت کے باوجود سابق وزیراعظم سعد حریری کوملک کا نیا وزیراعظم چن لیا گیا
لبنان میں حالیہ انتخابات میں حزب اللہ نے کامیابی حاصل کی،، اس کے بعدلبنانی صدر عون مشیل نے سابق وزیر اعظم سعد الحریر ی کو حکومت بنانے کی دعوت دی،، اور پارلیمنٹ میں نیا وزیراعظم چننے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی ،، جس کے بعد سابق وزیراعظم سعد حریری کوملک کا نیا وزیراعظم چن لیا گیا ،، پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں سے وزیراعظم کیلئے سعد حریری کے نام پر اتفاق کیا،،حیرت انگیز طور پر ان کی مخالف سمجھی جانیوالی جماعت حز ب اللہ نے بھی ان کی حمایت کردی،،
یاد رہے کہ سعد الحریر ی کی جماعت کو حالیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی نہیں مل سکی تھی مگر پارلیمان میں موجود دیگر جماعتوں نے وزیر اعظم بننے کیلئے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا ،، سعد حریری جلد ہی اپنی نئی کابینہ کا اعلان بھی کریں گے،،