روس اور ناروے کے درمیان سفارتی کشیدگی
روسی وزارت خارجہ نے ناروے کے ماسکو تعینات سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس طلبی کا مقصد اس روسی شہری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنا تھا، جسے ناروے کے حکام نے حال ہی میں اوسلو کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کی وجہ اس پر روسی جاسوس ہونے کا شبہ بنی۔ اس کے برعکس روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس روسی شہری کے خلاف اس کے مبینہ طور پر روسی جاسوس ہونے کا دعویٰ ناقابل فہم ہے اور ناروے اسے فوری طور پر رہا کرے۔