رانا ثنا اللہ6 مارچ اور میاں جاوید لطیف 13مارچ کو نیب میں طلب
قومی احتساب بیورو نے رانا ثنا اللہ کو 6 مارچ جبکہ میاں جاوید لطیف کو 13 مارچ کو طلب کرلیا۔ لیگی رہنمائوں کو نیب کی طلبی کے نوٹس موصول ہو گئے۔ نیب تفتیشی ٹیم نے رانا ثنا اللہ کو عدم تعاون اور سوالوں کے نامکمل جوا ب دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون نہیں کر رہے، لیگی رہنما نیب ٹیم کے سامنے با ضد ہیں کہ ان کے پراپرٹی کا تخمینہ خریداری کے وقت کے ڈی سی ریٹ کے مطابق لگایا جائے۔ نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کے دیگر بیانات کی روشنی میں ان کے داماد اور دیگر اہل خانہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر نیب کی ٹیم کو کیس کی کارروائی آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ راناثنا اللہ کو جب بھی نیب میں طلب کیا گیا ہے وہ مختلف جواز پیش کر کے سوالوں کے جوابات نہیں دیتے۔میاں جاوید لطیف بھی مسلسل نیب ترمیمی آرڈیننس کا سہارا لے کر تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کر رہے، لیگی ایم این اے سے جتنی بار بھی سوالوں کے جوابات اور تفصیلات مانگی گئی ہیں وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔