پاکستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے: صدرعارف علوی
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان سیاحوں اور سرمایہ کاروں کےلئے پرکشش ملک کے طور پر سامنے آرہاہے۔ انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں لاہورBiennale کانفرنس کی افتتاحی نشست سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے عدم تحفظ کے بادل چھٹ چکےہیں۔صدر نے کہا کہ مختلف پس منظر کے لوگوں کو متحد کرنے کے لئے فن اورثقافت بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام خصوصاً بچوں کے تاریخی مقامات کے دوروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ انہوں نے مستقبل میں قوم کی رہنمائی کرنی ہے۔