زرداری کا مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا مطلب ہے مرسوں مرسوں کام نہ کر سوں،وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف
وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سابق صدر آصف زرداری کی لوٹ مار اور عمران خان کے دھرنوں کے لیے نہیں بنا، آصف زرداری پر بات کرنا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، زرداری کا مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا مطلب ہے مرسوں مرسوں کام نہ کر سوں، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب آئینی ادارہ ہے جس کو چاہے بلائے،ہمیں قانون کے آگے سر جھکانا ہوگا کیونکہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو قانون پر عمل کرتی ہیں، پنجاب کی بیوروکریسی سب سے بہترین ہے اور یہاں کے سیکرٹری علی جان انتہائی ایماندار ہیں لیکن پھر بھی نیب انہیں بلاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ نیب انہیں بھی بلا چکا ہے اور اگر نیب دوبارہ بھی بلانا چاہے تو بلا سکتا ہے،وزیراعلٰی پنجاب نے دعویٰ کیا کہ وہ اگلے پانچ سال میں جنوبی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابر کھڑا کریں گے، پنجاب کا ہیلتھ کلچر بدل گیا، اب مظفرگڑھ والوں کو سی ٹی سکین کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا