انتظار قتل کیس میں نامزد ملزمان کی مقدمہ سیشن عدالت منتقلی کے لئے دائر درخواست مسترد کردی
کراچی کی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا,عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مقدمہ سیشن عدالت منتقلی کے لئے دائر درخواست مستردی۔۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم طارق محمود کی جانب سے نام خارج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں آٹھ اے سی ایل سی اہلکار گرفتار ہیں جبکہ ایک ملزم طارق رحیم نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے