میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پاکستان رینجرز سندھ کے 14 ویں ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھال لیا

میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ہفتے کے روز پاکستان رینجرز سندھ کے چودھویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
اس سلسلے میں آج رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب ہوئی جس میں میجر جنرل محمد سعید نے ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات میجر جنرل عمر احمد بخاری کے سپرد کردئیے۔
ادھر پاکستان رینجرز سندھ کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل محمد سعید نے آج ایوان وزیراعلی کراچی میں سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔
نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجرجنرل عمراحمد بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔