اقوام متحدہ کاجی سیون کے رہنمائوں پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور
اقوام متحدہ نے جی سیون کے رہنمائوں پر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیاہے تاکہ مستقبل میں زمین کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے فرانس کے شہرBiarritz سے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ہمارے پاس موسمیاتی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے وسائل موجود ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید سیاسی پختگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔