پی ٹی آئی مخالفین کیخلاف غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے،بلاول بھٹو
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قمرزمان کائرہ کے رشتے داروں کی زمینوں پرقبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مخالفین کیخلاف نیب اورایف آئی اے کواستعمال کیا،پی ٹی آئی اب مخالفین کیخلاف غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل حکمران ناکامیاں چھپانے کیلئے اپوزیشن کو روندنا چاہتے ہیں،یہ کیسی تبدیلی ہے؟ کیا اپوزیشن رہنما کا رشتے دار ہونا بھی جرم ہے،انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،ثابت ہوا مکاری سے اقتدار میں آناممکن لیکن نظریے کے بغیر قوم کو بلندی کی طرف لے جانا ناممکن ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں جھوٹ نہیں بولیں گے،انتقامی کارروائی نہیں کریں توان کی حکومت گرجائے گی۔