پاکستان کا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور
پاکستان نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقتصادی امور کے وزیر خسرو بختیار نے کیا جنہوں نے کورونا کے خلاف چین، افغانستان پاکستان نیپال چار فریقی وزرائے خارجہ ویڈیو کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اقتصادی امور کے وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کو کورونا کے خلاف سیاسی اتفاق رائے قائم کرنا چاہئے اور اس سے نمٹنے کے لئے متحد کوششوں کا اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہئے اور کورونا کی روک تھام میں تحقیقی اداروں میں رابطہ مستحکم کرنا چاہئے۔