چیمپئنزٹرافی کےوارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو وکٹوں سے شکست دےدی
انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔عمرل اورتمیم اقبال کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش نےپچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سواکتالیس رنزبنائے،پاکستان کی جانب سے جنید خان نے چار جب کہ حسن علی اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا،14کے مجموعی سکور پر اظہرعلی جبکہ 19 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم آؤٹ ہوگئے۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی شراکت میں 59 رنزکااضافہ ہوا،احمد شہزاد44 اور محمد حفیظ 49 رنز بنا سکے،342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عماد وسیم اور شعیب ملک نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز کا اضافہ کیا، شعیب ملک 72 اور عماد وسیم45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،نویں وکٹ کی شراکت میں فہیم اشرف اور حسن علی نے 93 رنز کا فیصلہ کن اضافہ کیا،فہیم اشرف نے شاندار اننگز کھیلی اور تیس گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز بناکر قومی ٹیم کو کامیاب کرایا