ورلڈ کپ 1992 کے میچ کی بال میں نے چیف جسٹس پاکستان کو پیش کی ہے، اس بال کو نیلام کروایا جائیگا: سابق کرکٹر جاوید میانداد
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق کرکٹرجاوید میانداد نےچیف جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کےلیے دولاکھ روپے جمع کرائے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ جو ورلڈ کپ 1992 میں ہم جیتے تھے اس میچ کی بال میں نے چیف جسٹس پاکستان کو پیش کی ہے گیند پر میرے عمران خان اور چیف جسٹس کے دستخط موجود ہیں اس بال کو نیلام کروایا جائیگا نیلامی کے بعد جو پیسہ آئیگا وہ بھی ڈیم فنڈ میں جمع ہوگا، جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ وہ نایاب بال مجھے دس سال بعد امپائر نےدی تھی اورکہا کہ یہ گیند آپ کے بہت کام آئیگی امید ہےاس بال کی قیمت زیادہ ہوگی اور لوگ خریدنے میں بھی دلچسپی لیں گے ۔