امریکہ اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لئے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔امریکی وزیرِ دفاع

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہاہے کہ کہ امریکہ اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لئے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد سے متعلق امریکی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے تحفظ میں مدد کے لئے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اسرائیل کی امریکی مدد کا عزم تبدیل نہیں ہوا نہ ہی مستقبل میں تبدیل ہو گا۔اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی فوجی امداد دے رہا ہے۔