برطانیہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔ جرمن چانسلر
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا کہ بریگزٹ مذاکرات کے دوران برطانیہ کو اپنے لیے مراعات کے حوالے کسی خوش فہمی میں رہنے کی ضرورت نہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمان میں اپنے پالیسی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے باہر کے کسی بھی ملک کو وہ حقوق اور وہ رعایت حاصل نہیں ہو سکتی، جو اس اتحاد کے ارکان کو حاصل ہے۔ اس موقع پر مرکل نے مزید کہا کہ بریگزٹ مذاکرات کے دوران ا±ن چیلنجز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، جن کا یورپی یونین اور اِس دنیا کو آج کل سامنا ہے۔واضح رہے کہ (آج)ہفتہ کو برسلز میں یورپی یونین کا ایک سربراہی اجلاس منعقد ہوگا ۔