حج انتظامات مکمل،پہلی حج پرواز منگل سے شروع

وزارت مذہبی امورپاکستان نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ، پاکستان سے پہلی حج پرواز بروز منگل کو روانہ ہو گی۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کے 7 خصوصی کائونٹر قائم کئے گئے۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین کو امیگریشن کی خصوصی سہولت فراہم کی جائیگی۔ روڈ ٹو مکہ حج پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے سعودی امیگریشن حکام کا 45 رکنی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا ، سعودی حکام اسلام آباد اور کراچی میں (آج)29 اپریل سے شروع ہونے والے حج آ پریشن میں خدمات سرانجام دیں گے۔وزارت مذہبی امورحکام کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے۔