مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والا بھارتی وزیر اعظم خود ہماری دھرتی پر آیا
لاہور میں خواجہ محمد رفیق شہید کی تینتالیس ویں برسی کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا ،،تقریب سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دیں،دہشتگردی نے ملک کو چھلنی کردیا تھا ،،کراچی میں امن ہوتا دیکھ کر عوام کے چہروں پر رونق آگئی ہے ،،انہوں نے کہا پاکستان کیخلاف زہر اگلنے والے نریندر مودی نے خود پاکستان کا دورہ کیا، بھارت کیساتھ پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والوں نے جھوٹ بول کر نوجوانوں کو گمراہ کیا ،،جاوید ہاشمی نے راز فاش کیے تو سب کی آنکھیں کھل گئیں ، بلدیاتی انتخابات میں عوام نے خدمت کو ووٹ دیا،،دو ہزار اٹھارہ میں پھر میدان لگے گا اور عوام فیصلہ کریں گے ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاق کے تعاون اور اداروں کی کوششوں سے صوبے میں امن قائم ہوا،،ناراض بلوچوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ شہید خواجہ محمد رفیق نے ملک کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں ،ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا