فیس بک صارفین کے لیے بُری خبر
سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اہم فیچر ہٹادیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے فیس بک میں تازہ ترین تبدیلی تکنیکی بنیادی پر کرتے ہوئے اہم ترین فیچر ہٹادیا۔ فیس بک نے میسنجر کو بغیر کسی اکاؤنٹ کے سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی کا استعمال کرنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نئے صارفین فیس بک اکاؤنٹ کی بجائے اپنے فون نمبر کر استعمال کرکے میسنجر یا میسنجر لائٹ ایپ تک رسائی حاصل کرسکتے تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ انتظامیہ کے مطابق اب صارفین کو میسنجر، وینچر بائٹ نوٹ استعمال کرنے والے دوستوں کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے فیس بک اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔