امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ
امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ کا گرنا اور یورپ کے ساتھ امریکی تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1223.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 2.70 ڈالر (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 1223 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1223 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1222.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1223.96 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1223.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔