الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی دو سو پچانوے نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق مسلم لیگ ن ایک سو انتیس نشستیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہی، پاکستان تحریک انصاف ایک سو تئیس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ق نے سات نشستوں پر برتری حاصل کی، پیپلز پارٹی نے چھ سیٹوں پر فتح حاصل کی، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی، پنجاب میں اٹھائیس آزاد امیدوار کامیاب رہے،خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو پاکستان تحریک انصاف نے ستانوے نشستوں کے نتائج کے مطابق چھیاسٹھ سیٹوں پر فتح سمیٹی، ایم ایم اے نے دس، عوامی نیشنل پارٹی چھ، مسلم لیگ ن نے پانچ، پیپلز پارٹی نے چار نشستوں پر کامیابی حاصل کی، صوبے سے چھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے،سندھ کی ایک سو انتیس نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی نے چھہتر نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے واضح برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے تئیس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، ایم کیو ایم نے سولہ، جی ڈی اے نے گیارہ، ایم ایم اے ایک، تحریک لبیک پاکستان نے دوسیٹیں جیتیں،بلوچستان اسمبلی کی کل پچاس نشستوں پر الیکشن ہوئے جس میں بلوچستان عوامی پارٹی نے پندرہ، بلوچستان نیشنل پارٹی نے چھ نشتیں حاصل کیں، تحریک انصاف نے چار، مسلم لیگ ن نے ایک، ایم ایم اے نے نو، عوامی نیشنل پارٹی نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔پختونخوا میپ ایک، ہزارہ ڈیموکریسی نے دو بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی تین اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک سیٹ پر فتح سمیٹی، صوبے سے پانچ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔