پاک فوج کوروناوائرس سے بچائو کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے
پاک فوج عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوروناوائرس سے بچائو کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے تاکہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام داخلی راستوں پر قائم مشترکہ چوکیوں پر جوان تعینات کیے گئے ہیں جو نگرانی کریں گے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر موثر طریقے سے گشت کیا جارہا ہے۔ فوج کے جوان قرنطینہ کی سہولیات اور اسکے انتظامات میں بھی معاونت کر رہے ہیں ۔ ملک بھر میں ایک سو بیاسی قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔