گوروں کو قومی کرکٹرز کی کارکردگی ایک آنکھ نہ بھائی، یاسر شاہ اور اظہر علی کے ڈوپ ٹیسٹ لےلئے۔ ترجمان پی سی بی
گوروں کو قومی کرکٹرز کی کارکردگی ایک آنکھ نہ بھائی۔میلبورن میں پاکستانی کرکٹرز اظہر علی اور یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتوں میں آئے گی۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین کا کہنا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ معمول کی پریکٹس ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے ، میلبورن میں جاری ٹیسٹ کے دوران پاکستانی کرکٹرز یاسر شاہ اور اظہر علی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ہے۔کھیل کے تیسرے روز ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو ہفتوں میں آئے گی۔یہاں یہ بات دلچسپ ہے کہ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ ریگولر پریکٹس ہوگئی ہے ،یاسر شاہ کا انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا ۔پی سی بی ترجمان نے واضح کیا کہ یہ ڈوپ ٹیسٹ معمول کا حصہ ہیں جو کہ آئی سی سی کے قاعدے اور قانون کے مطابق لئے گئے ہیں۔