لاہور میں ٹھنڈ تو اتنی نہ آئی ،لیکن شہر میں جس چیز کا راج برقرار ہے وہ ہے سموگ,
لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے ،، دھند کی طرح محسوس ہونے والی سموگ در حقیقت انتہائی خطر ناک ثابت ہوتی ہے ،، جس سے زکام ، بخار جیسی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں،، ماہرین نے لوگوں کو سموگ سے بچنے کی ہدایت کر دی اور گھر سے نکلتے ہوئے احتیاط کرنے کا بھی کہا ہے ،، ادھر صبح اور شام کے اوقات میں دھند بھی شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے ،، دھند سردیوں کی آمد کا احساس دلاتی ہے ،، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند پر چیز کو چھپا دیتی ہے ،، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش ہونے تک سموگ کا راج برقرار رہے گا ،، جبکہ آئندہ چند روز تک بارش کی کوئی امید نہیں ہے ،،