ملک بھرمیں موسم سرما کا آغاز ہوگیا،شمالی علاقوں میں سردی بڑھ گئی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی،شمالی پہاڑی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بھی صبح اور رات کے وقت خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے،تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چار، کالام ،گلگت اور استور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔