اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان فرحان حق نے پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کی وزیراعظم نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کیلئے جب فرحان حق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت تسلیم کریں تو سیکرٹری جنرل بان کی مون دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات میں ثالثی کرا سکتے ہیں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے پاکستان کی خواہش کا جواب دینے میں ناکام رہا ہے ۔ جبکہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت سے چاہتا ہے ،پاکستان اس سے پہلے بھی کئی بار امن کیلئے مذاکرات کی پیشکش کر چکا ہے جبکہ سیکرٹری خارجہ مذاکرات کو بھی بھارت کی جانب سے ہی ختم کیا گیا تھا ،،، ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نیتجے میں بھاری نقصان کے باوجود بھی پاکستان نے تحمل مزاجی اپناتے ہوئے مذاکرات کی پیشکش کی تھی، جس کا بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا تھا