افغان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں20 اہلکاروں سمیت165 افراد مارے گئے
افغانستان میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری پرتشدد کارروائیوں میں ایک سوچالیس طالبان جبکہ بیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکےہیں،،خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے قندوز شہر اور نواحی علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملےکےبعد شروع ہونیوالے جھڑپیں شدت اختیارکرگئیں،وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لڑائی کےباعث بیس ہزار خاندان علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں،افغان فوج کے مطابق قندوز کے علاوہ دیگر تیرہ مقامات پر بھی طالبان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی جا رہی ہے۔