گلو کارہ حمیرا ارشد اور اداکار احمد بٹ نے بارہ سال ساتھ رہنے کے بعد زندگی کی راہیں جدا کر لیں ۔
معروف سنگر حمیرہ ارشد نے بارہ سال احمد بٹ کے ساتھ ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد طلاق لے لی۔ عدالت نے دونوں کو آخری بار صلح صفائی کیلئے مہلت دی مگر دونوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔پہلے بھی دو بار ان کی ازدواجی زندگی میں حالات کافی کشیدگی کا شکار رہے لیکن پھر بیٹے کے مستقبل کی خاطر صلح کر لی تھی ۔لیکن تیسری بار دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ ان کی احمد بٹ کے ساتھ ہم آہنگی نہیں ہو پا رہی تھی ۔جبکہ احمد بٹ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ حمیرا ارشد کا کہنا تھا وہ تین ماہ سے اپنے بھائی غلام عباس کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔ بیٹے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گایا تاہم زرائع کے مطابق بیٹا احمد بٹ کے ساتھ رہے گا