محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ترقیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کے احکامات تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ریسکیو نے چند روز قبل افسران کو خود ترقی دی تھی، بغیر منظوری ڈی جی ریسکیو کا ترقی دینا اختیارات سے تجاوز ہے۔