عمران خان خود ہی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لیے وزیر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ پرویز رشید کا ٹویٹ
رہنما مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر تبدیل کرانے کے لیے پی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خود ہی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لیے وزیر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اس نظام کا خاتمہ چاہتی ہے جس میں پارلیمنٹ میں خفیہ کیمرے لگتے ہیں۔