سیکرٹری جنرل کی رفح میں جبری طور پر بے گھرکئے گئے فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں جبری طور پر بے گھرکئے گئے فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم سب عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور تمام ارکان کو اس کی تعمیل کرنی چاہیے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہاکہ بہت سے چھوٹے بچوں سمیت ان تصاویر کو بڑے دکھ کے ساتھ دیکھا ہے اور یہ اسرائیلی جارحیت ختم ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے شہید ہو نے پر افسوس کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی حکام بلا روک ٹوک اور محفوظ انسانی امداد کی رسائی کا ماحول بنانے پر مجبور ہیں، ہمیں متاثرہ معاشرے کی سلامتی، وقار اور امیدوں نشاط نو کرنی ہو گی۔سیاسی حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔