تھر پارکر: 3 دن میں 5 لڑکیوں کی مبینہ خودکشی
خود کشیوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ، تھرپارکر میں 3 دن میں لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کا پانچواں واقعہ سامنے آگیا، چیلہار کے گائوں دلن کاتڑ میں کنویں سے 15 سالہ لڑکی کی نعش ملی ہے۔پولیس کے مطابق تھرپارکر کے علاقے چیلھار کے گائوں دلن کاتڑ میں 15سالہ مومل ولد کھینراج نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کی روشنی میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔لڑکی کی نعش کو کنویں سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مٹھی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال ضلع میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہو گئی ۔