ڈرون حملوں پر پاکستان کا موقف واضح ہے، یہ حملے غیر قانونی، منفی نتائج کے حامل اور ناقابل قبول ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ
غیرملکی نیوزایجنسی سے گفتگومیں دفترخارجہ کے ترجمان عبد الباسط نے پاکستانی سرزمين پرامريکي ڈرون حملوں کے بارے ميں صدر اوباما کے بيان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں پر ہمارا نقطہ نظر ہميشہ سے بہت ہی واضح اوراصولی ہے،پاکستان ہمیشہ سے کہتا آیا ہے کہ یہ حملے غیر قانونی، منفی نتائج کےحامل اورہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔