وزیراعظم نے چینی بحران میں ملوث افراد کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے چینی بحران کمیشن کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی اور وزیراعظم عمران خان نے بلاامتیاز و تفریق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فرانزک رپورٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا، جو ذمہ دار ہے وہ جواب دہ ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔