مسلم لیگ ن کے تین اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گئے
فیصل آباد میں ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس میں استعفوں کا اعلان کرنے والے ارکان اسمبلی کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ مں جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ مستعفی ہونے والے اراکین میں نظام الدین سیالوی،مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں جو باضابطہ طور ہر اپنی نشستوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی کے نمائندے محمد نوا ز نے تینوں استعفے اسپیکر آفس کو پیش کیے, نظام الدین سیالوی سرگودھا سے ،مولانا رحمت اللہ چنیوٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ محمد خان بلوچ جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔ پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے استعفے کے مطالبے کے بعد اراکین اسمبلی نے اپنے ستعفے پیر حمید الدین سیالوی کو جمع کرا دیئے تھے