وزیرا علیٰ پنجاب اپنا کیا وعدہ پورا کریں۔ آل پاکستان انجمن تاجران
آل پاکستان انجمن تاجران نے وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کوانار کلی بازار کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے وعدے کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پارکنگ نہ ہونے اور تجاوزات کے باعث تاجروں کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ،معیشت کی ترقی کیلئے کاروبار دوست ماحول حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے لیکن بد قسمتی سے سالہا سال سے دیرینہ مسائل حل نہیں کئے جارہے ۔ ان خیالات کا اظہارصدر اشرف بھٹی نے ملاقات کیلئے آنے والے مارکیٹوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کیلئے جگہ کی نشاندہی کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ تاجروں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا جائے گا لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا ۔مسائل بڑھنے پر تاجر اب احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے باعث بھی تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے اور ان کا کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف صوبہ بھر میں بلا تفریق آپریشن کے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ تاجرمشکلات کے باوجود معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن انہیں حکومتی سطح پر کوئی سہولت میسر نہیں ۔