پی ڈی ایم میں لانگ مارچ اوراستعفوں کاآپشن موجودہے۔ رانا ثنا ء اللہ
مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جس نے باپ کو خوش کرنے کے لئے پنجاب سے بزدار کی چھٹی اورپرویزالٰہی کو لانے کی جو ذمہ داری لی ہے ہم اُس کاحصہ بن کرکسی کوخوش نہیں کر سکتے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں حکومت کی چھٹی چاہتی ہیں۔موجودہ حکومت نے معیشت کاسواستیاناس کردیاہے ہم حکومت کاحصہ بن کر اُسے مزید ستیاناس نہیں کرناچاہتے۔حکومت تواب بھارت سے بھی تجارت کرناچاہتی ہے جوکشمیری عوام کے خون میں استعمال ہوگی ۔عمران خان نے ناتجربہ کاری پرحکومت نہ لینے کاجواعتراف کیاتھااُس پرعمل کرکے حکومت چھوڑدینی چاہئے۔شفاف اورغیرجانبدارانہ عام انتخابات ہوں گے اورعوام اہل اورتجر بہ کارقیادت لائیں گے توملکی نظام100فیصددرست ہوجائے گا۔اُن کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم میں لانگ مارچ اوراستعفوں کاآپشن موجودہے۔رواں سال میں عوام کی طاقت سے حکومت گرانے اورعام الیکشن کی بھرپورجدوجہدکی جائے گی۔موجودہ حالات میں عوام کی بات ہوگی باپ کی نہیں۔ملک میں نمبرون مسئلہ مہنگائی کاہے جو وزیرخزانہ تبدیل کرنے سے حل نہیں ہوسکتاوبائی مرض کے لئے جوحکومت ویکسین نہیں منگواسکی وہ مہنگائی کیسے کنٹرول کرسکتی ہے۔ہم ناکام نظام کاحصہ نہیں بنناچاہتے اگرپیپلزپارٹی چاہتی ہے توپی ٹی آئی کے ساتھ مل کرپنجاب میں تبدیلی لے آئے۔سینیٹ میں بھی اُس کے پاس57سینیٹرزہیں تووہ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتمادلاکریوسف رضاگیلانی کوچیئرمین سنیٹ بھی منتخب کروالے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اُن کاکہناتھاکہ جمہوریت میں مداخلت نہ کرنے کے دعویداراُسے مداخلت کی خوددعوت دے رہے ہیں۔