ہوائی فائرنگ سے متعلق پاک فضائیہ کا آگاہی پیغام
ہوائی فائرنگ سے متعلق پاک فضائیہ نے آگاہی پیغام جاری کیا ہے جس میں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات اور خوشی کے تہواروں پر ہوائی فائرنگ نہ صرف انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بنتی ہے بلکہ بسا اوقات ہوائی جہاز بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں جس سے ملک کی دفاعی صلاحیت کو بیش قیمت نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پیغام میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ ایک قابل تعزیر جرم ہے اور بحیثیت محب وطن شہری ہم سب کا فرض ہے کہ اس سے اجتناب کریں۔