تیاری کر لیں ایئر کوالٹی کی بہتری کیلئے لاک ڈاؤن لگانا پڑسکتا ہے: لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائی کورٹ نے عندیہ دیا ہےکہ اگرکچھ دن میں ائیرکوالٹی بہتر نہ ہوئی تو لاہور میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ تیاری کر لیں، ہو سکتا ہےکہ ائیرکوالٹی کی بہتری کے لیے لاک ڈاؤن کرنا پڑے، تمام متعلقہ محکمے اجلاس کریں اور ماحولیاتی ایمرجنسی لگانے پر غور کریں۔جسٹس شاہد کریم نے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سے کہا کہ اس معاملے میں ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو رپورٹ مرتب کر کے حل تجویز کرے۔